وزیراعظم شہباز شریف   کا  کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے  ٹیلیفونک رابطہ، طلباء کو واپس لانیوالے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف   کا  کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے  ٹیلیفونک رابطہ، طلباء کو واپس لانیوالے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کی ہدایت

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف  نے  کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے  ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ 

 حسن علی ضیغم کو پاکستانی طلباء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ سے ہوئی اپنی ملاقات سےآگاہ کیا ۔

 کرغزستان میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے آج مزید 2پروازیں بشکیک جائیں گی۔ خصوصی پروازوں کے ذریعے 360 طلبا کو واپس لایا جائے گا۔ ایک پرواز لاہور، دوسری اسلام آباد پہنچے گی۔

طلبا کی کرغزستان سے پاکستان منتقلی کے اخراجات حکومتِ پاکستان برداشت کرے گی۔

مصنف کے بارے میں