نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ کرغزستان ملتوی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ کرغزستان ملتوی

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے وفاقی وزیر امیر مقام کا دورہ کرغزستان اچانک ملتوی ہو گیا ہے۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستان طالبعلموں پر تشدد کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور طلباء کی وطن واپسی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کو فوری طور پر بشکیک پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور امیر مقام نے آج لاہور سے بشکیک کے لیے روانہ ہونا تھا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امیر مقام کچھ دیر بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔

نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر نے کرغزستان میں پاکستانی طلباء اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرنی تھیں اور کرغز حکام کے ساتھ پاکستانی طلباء کی سکیورٹی اور زخمیوں کو علاج و معالجے کی سہولیات سے متعلق تبادلہ خیال بھی کرنا تھا۔

مصنف کے بارے میں