سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ، بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ، بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور : سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ، بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت متعدد معاشی چیلنجز کے درمیان مالی سال 2024-25کے لیے اپنے پہلے بجٹ کا اعلان جون میں کرنے جا رہی ہے۔

رپورٹ  کے مطابق سالانہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومتیں وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کریں گی۔

اگر سالانہ بجٹ میں یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024ء سے نافذ العمل ہوگا۔دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے وفاقی حکومت سے سرکاری ملازمین کی پنشن اور مراعات سے متعلق قوانین میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں