شہباز شریف کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امیر مقام کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ

شہباز شریف کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امیر مقام کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور انجینئر امیر مقام کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 
اسحاق ڈار کے ساتھ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام بھی کرغز دارالحکومت بشکیک جائیں گے۔  دونوں وزراء خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔

اسحاق ڈار بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔  اسحاق ڈار زخمی طلبہ کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیر خارجہ پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف  صورتحال کا جائزہ لیتے رہے اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے رابطے میں رہے, اس کے بعد سرکاری وفد کو بھیجنے کافیصلہ کیاگیا۔

مصنف کے بارے میں