سعودی حکومت کا 24 مئی سے عمرہ پرمٹ اجراء بند کرنے کا اعلان ، صرف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ جانے کی اجازت

10:14 AM, 19 May, 2024

نیوویب ڈیسک

ریاض:سعودی حکومت  نے  24 مئی سے عمرہ پرمٹ اجراء بند کرنے کا اعلان کردیا  ، صرف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ جانے کی اجازت ہوگی۔

سعودی حکومت  کاکہنا ہے کہ  24 مئی 2024 سےعمرہ پرمٹ کا اجراء بند کردیا جائے گا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 مئی سے بند کیے جانے والا پرمٹ کا اطلاق 20 ذوالحجہ تک رہے گا۔ صرف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ جانے کی اجازت ہوگی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے حوالے سے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اندرون مملکت سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزارت حج کے مطابق پرمٹ کے بغیر صرف وہ غیر ملکی ان دنوں مکہ مکرمہ جاسکتے ہیں جن کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر سے جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال وزارت داخلہ نے پہلے ہی اس بات کا اعلان کیا جاچکا ہے کہ بغیر پرمٹ جو بھی مکہ مکرمہ، حرمین ریلوے اسٹیشن یا مکہ کے دیگر علاقوں، حج کے مقامات پر نظر آئے گا، اس پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں