اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے۔اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں آئی جی اور چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائش گاہیں ہیں۔
ٹیلیفون کیبل چوری کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے۔
این ٹی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات 3 اور 4 بجے کے درمیان چوروں نے کارروائی کی ، چور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لیے گئے۔