پشاور:خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اور اہم اقدام، سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خیبرپختونخوا کے مشیر سیاحت زاہد چن زیب کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز چترال کے سیاحتی مقامات سے ہوگا، دیگر سیاحتی مقامات پر بھی ہیلی کاپٹر سروس شروع کریں گے۔ نتھیا گلی میں ایلیٹ ایڈوانچر تھیم پارک کا افتتاح کردیا گیا ہے، پارک میں 8 آئوٹ ڈور اور 40 انڈور سیاحتی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
مشیرسیاحت نے کہا کہ سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ناران کاغان میں مختلف مقامات کیلئے مشینری بھی فراہم کی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کے اجلاس میں صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اجلاس میں متعلقہ حکام کو چار ماہ میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کیلیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔