افغانستان میں طوفانی بارشیں ، 50 افراد ہلاک

افغانستان میں طوفانی بارشیں ، 50 افراد ہلاک

کابل :افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارشوں اور سیلاب نے 50 افراد کی جان لے لی 2 ہزار گھروں کو بھی مکمل تباہ کر دیا ۔افغانستان کے وسطی صوبہ میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہے۔  سیلاب کی زد میں آکر ہزاروں گھر تباہ ہوگئے جبکہ کم از کم 50 افراد کے ہلاک بھی ہوئے ہیں ۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق سیلاب میں بہہ کر متعدد افراد لاپتہ اور ہزاروں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین ناقابل کاشت ہوگئی ہے۔ترجمان گورنر صوبہ غور کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد لاپتا ہیں۔ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اہم شاہراہیں ناقابل استعمال ہوجانے سے غور کا زمینی رابطہ اطراف کے تمام علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔

صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کے لئے ٹینٹ ، خوراک اور پانی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مصنف کے بارے میں