گرمی کی شدت برقرار ، ہیٹ سٹروک کی لہر کا خدشہ

 گرمی کی شدت برقرار ، ہیٹ سٹروک کی لہر کا خدشہ


لاہور، کراچی:ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور سورج  کا پارہ ہے۔  باغوں کے شہر لاہور میں صبح سویرے درجہ حرارت  میں  اضافہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت کافی ہے ۔
ماہرین صحت کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ہیٹ سٹروک کے خدشات ہیں۔   شہر لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 43 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جائے گا۔طبی ماہرین    کاکہنا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں  اور گرمی سے محفوظ رہیں ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ 10 دنوں کے دوران گرمی کی لہر میں شدت آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں کو متاثر کرے گی جہاں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔
جون کے پہلے ہفتے میں اس گرمی کی لہر میں کمی آنے کا امکان ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت ملک کے باقی حصوں کے مقابلے بہتر رہے گا، تاہم گرمی کی لہر کے کچھ اثرات کراچی پر بھی رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں