لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہےکہ اگر نو مئی کے دن جلاؤ گھیراؤ میں پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو ان کو پکڑوانے میں مدد کریں گے لیکن ہمیں شواہد دکھائے جائیں۔
عمران خان نے زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی طرف سے بدنیتی نظر آ رہی ہے اور ایک سازش کے تحت پارٹی کو کرش ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مجھے آٹھ نام دیے گئے کہ ان کو ہمارے حوالے کر دیں لیکن جو لوگ ان کے پاس ہیں ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
واضح رہے کہ ایک چار رکنی ٹیم نے آج زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔عمران خان نے کہا جو بھی یہ فیصلے کر رہے ہیں ان کو رائے دینا چاہتا ہوں کہ سیاسی جماعت ایسے ختم نہیں ہوتی۔عمران خان نے کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔