لاہور: کمشنر لاہور کی سربراہی میں زمان پارک آنے والی ٹیم واپس روانہ ہوگئی ۔ زمان پارک آنے والی ٹیم کی عمران خان سے ملاقات ختم ہوگئی ۔ممکنہ آپریشن کےایس او پیزبھی طے کرلئے گئے ہیں۔ حکومتی ٹیم کی عمران خان کی لیگل ٹیم سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے زمان پارک میں گھر کی تلاشی کے لیے پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کیے تھے جبکہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کی۔
آپریشن ٹیم کوعمران خان کے گھر داخل ہونے میں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ میڈیا کے نمائندے اور وکلا عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر موجود رہے، پولیس نے عمران خان کےگھر کے باہر اور اندر اہلکار تعینات کردیئے تھے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کے گھر وارنٹ کے ساتھ آئے لوگوں کی مکمل تسلی کروا دی گئی ہے، چونکہ ہم قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں، اسلیے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا۔
— PTI (@PTIofficial) May 19, 2023
اگر 18 مارچ کو جب پولیس بغیر کسی وارنٹ کے گیٹ توڑ کر حملہ آور ہوئی تھی قانونی طریقے سے آتی تو پولیس اور عوام میں… pic.twitter.com/arpKzxkvCy
نگراں وزیر اطلاعت عامر میر کاکہنا تھا ٹیم سرچ آپریشن نہیں بلکہ تلاشی کے ٹی او آرز طے کرنے گئی تھی ۔