"امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی فوری تحقیقات کی جائیں"، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

06:05 PM, 19 May, 2023

کراچی:چیئرمین پی پی پی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کےقافلے کے قریب دھماکے کی فوری تحقیقات  کی ہدایت کی ہے۔ آصف علی زرداری نے بھی مولانا سراج الحق کے لیئے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے ۔چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی مذمت  کی۔ 


چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا  اور دھماکے میں زخمیوں کے فی الفور علاج معالجے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی  بھی فوری تحقیقات کی   ہدایت کی  اور  کہا کہ ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے۔آصف علی زرداری نے  دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔ 

مزیدخبریں