آج ڈالر کتنا سستا ہوا؟

04:46 PM, 19 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:انٹر بینک میں آج  ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 50 پیسے کا ہو گیا  ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز امریکی ڈالر مہنگا ہونے کے بعد آج کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر معمولی سستا ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی  آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں  آیا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 81 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 533 پر آ گیا ہے۔

مزیدخبریں