کراچی:سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں آجائیں ۔ پی ٹی آئی کے تمام ممبرز اور ووٹرز ملک دشمن نہیں ہیں۔خود کو ملک دشمن پالیسی سے الگ کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی بہترین آپشن ہے۔
سعید غنی کاکہنا تھا کہ اگرکوئی عمران کےساتھ نہیں چلتا تو ہمیں ان لوگوں کو راستہ دینا چاہیئے، ابھی تک پی ٹی آئی کراچی سے لوگوں نے ہم سے رابطہ نہیں کیا لیکن اگر کوئی آنا چاہتا ہے تو ویلکم کریں گے۔ عدالتوں کو قانون کے مطابق فیصلے کرنے چاہیئں، اس طرح کا ماحول ہم نے ماضی میں نہیں دیکھا، یہاں تو ضمانت پر ضمانت مل رہی ہے۔
جماعت اسلامی کا کام پورا ہوچکا ہے، ہم جون سےکراچی میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کر رہے تھے، بارشوں کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہوا۔ الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے وہ کیسز بھی سنے جس کی آئین بھی اجازت نہیں دیتا۔
پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کوسعید غنی نےکیا آفر کی؟
04:34 PM, 19 May, 2023