شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حماد اظہر  سمیت پی ٹی آئی کے کئی  ایم این ایز کی قومی اسمبلی میں واپسی

03:20 PM, 19 May, 2023

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، فیصلہ کے مطابق پی ٹی آئی کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیاگیا ہے۔عدالت نے فواد چوہدری، حماد اظہر، شاہ محمود، شفقت محمود اور ریاض فتیانہ سمیت دیگر کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا۔

خیال رہے نیو نیوز نے پہلے ہی خبر دی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے، جس پر پی ٹی آئی نے خبر کو جھوٹ پہ مبنی قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں