لاہور :سابق نگران وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کور کمانڈر ہاﺅس لاہور پر ہونے والے حملے میں پیش پیش رہی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ خدیجہ شاہ لوگوں کو فون کر کے کور کمانڈر ہاﺅس پر حملے کیلئے بلاتی رہیں، پولیس نے ٹھو س ثبوت بھی حاصل کر لیے ہیں جن میں وہ ملزم قرار پائی ہیں۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق سلمان شاہ کی بیٹی کو عمر شیخ نامی شخص نے پنا دے رکھی تھی لیکن جب پولیس ان کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو وہ پچھلے دروازے سے فرار ہو گئیں ۔
سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ جناح ہاؤس حملے میں پیش پیش رہی pic.twitter.com/tCwAptJbqi
— Dunya News (@DunyaNews) May 19, 2023
خیال رہے سلمان شاہ جنرل مشرف کے دور میں مشیر خزانہ رہ چکے ہیں، وکی پیڈیا کے مطابق وہ سابق ٰآرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کے داماد ہیں۔