کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بلیو ٹک صارفین کو دو گھنٹے کی طویل ویڈیو اپلوڈ کرنے کی سہولت دے دی۔
ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کی اب بلیو ٹک والے صارف ایک گھنٹے کے بجائے دوگھنٹے کی طویل ویڈیو اپلاڈ کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہی ویڈیو فائل کا سائز بھی 2 جی بی سے 8 جی بی کر دیا گیا ہے۔
بلیو ٹک اکاؤنٹس میں کی جانے والی تبدیلیوں کے تحت ٹوئٹر کی آئی او ایس ایپ کے ذریعے ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکے گی جو کہ اس سے پہلے صرف ویب سے کی جاسکتی تھی تاہم ویڈیو کا معیار مکمل ایچ ڈی ہی رہے۔
خیال رہےکہ ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس کو رواں سال مارچ میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت کوئی بھی شخص پیسوں کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرسکتا ہے۔