آرمی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کی سہولت کاری کا الزام، پنجاب نگران حکومت کا ایک جج کے خلاف ریفرنس بھجنے کا فیصلہ

11:15 AM, 19 May, 2023

لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے آرمی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے افراد کو غیر مبینہ سہولت دینے پر ایک جج کے خلاف آفیشل ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پنجاب کے نگراں وزیر اعلی محسن نقوی کے زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں9 مئی واقعات میں ملوث شر پسندوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آرمی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں ملوث اصل ملزموں کی نشاندہی کرنے والے افراد کے لئے نقدانعامات کی منظوری دی گئی۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں کو غیر معمولی سہولت کاری پہنچانے پر ایک جج کےخلاف آفیشل ریفرنس بھیجا جائے گا جب کہ نامزد ملزمان کی غیر قانونی اور غیر آئینی سہولت کاری کا فیصلہ بھی چیلنج کیا جائے گا۔ اجلاس میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے کے نامزد ملزمان کی غیر قانونی سہولت کاری پر اظہار تشویش بھی کیا گیا۔ 

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے شرپسندی میں ملوث افراد کے خلاف درج کیسز کی بھرپور پیروی کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ مفرور شرپسندو ں کی جلد ازجلد گرفتاری یقینی بنائی جائیں۔ آرمی تنصیبات اورعوامی اثاثوں پر حملہ کرنےوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزیدخبریں