ملکی بگڑتی معاشی صورتحال ،امپورٹڈ اشیا پر پابندی عائد 

07:28 PM, 19 May, 2022

اسلام آباد:پاکستان کی بگڑتی معاشی صورتحال کو سامنے رکھتے شہبا زحکومت نے اہم فیصلے کر لیے ،پاکستان میں آئندہ تمام امپورٹڈ اشیا پر پابندی لگا دی گئی کیونکہ ملک کے اندر ایمرجنسی کی صورتحال ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معیشت کو سہار ا دینے کیلئے امپورٹ پر پابندی لگائی جا رہی ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے لوکل انڈسٹری کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے ۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ امپورٹڈ گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے، ملک کے اندر ابھی ایمرجنسی کی  صورت حال ہے، عوام کو موجودہ صورت حال میں قربانی دینا پڑے گی۔ایک طرف جہاں امپورٹڈ گاڑیوں پر پابندی لگائی گئی ہے وہیں  جن غیرضروری آئٹمزکی امپورٹ پرپابندی عائد گئی ہے ان میں فوڈ آئٹمز اور تزین و آرائش کی چیزیں شامل ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جیم اور جیولری کی در آمد پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے، لیدر، چاکلیٹ اور جوسز، سگریٹ کی درآمد پر مکمل پابندی لگادی گئی، اس کے ساتھ ہی امپورٹڈ کنفیکشنری، کراکری کی امپورٹ فرنیچر، فش اور فروزن فوڈ کی امپورٹ  کے ساتھ ساتھ فروٹ اور ڈرائی فروٹ کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میک اپ کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی، اس کے ساتھ ہی ٹشو پیپرز کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، معاشی ایمرجنسی کی بنیاد پر درآمد پر پابندی لگائی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے اندر لوکل انڈسٹری کو فروغ دے کر روزگار کا انتظام کیاجا رہا ہے، گزشتہ حکومت نے چار سال میں قرضہ 43 ہزار ارب روپے کردیا۔

مزیدخبریں