حکومت نے معاشی پلان بنا لیا ،الیکشن موجود ہ حکومت کی مرضی سے ہی ہونگے :مریم اورنگزیب

06:43 PM, 19 May, 2022

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ملکی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے تمام لگژری آئٹمزاور گاڑیوں کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ،تاکہ فی الوقت ملکی وسائل پر انحصار کیا جائے ،ملک کے اندر ابھی ایمرجنسی صورتحال ہے ،عوام اور ہم سب کو مل کر قربانی دینا پڑیگی ۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں حکومت کی طرف سے کیے گئے اہم فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا ،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تاریخی میٹنگ کی، جس میں معاشی پلان وضع کیا گیا،چار سال میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا حکومت نے معاشی پلان بنا لیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارغیرضروری لگژری آئٹمزکی امپورٹ پرمکمل پابندی لگائی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت گئی تو ڈالر کی قیمت 115 روپے تھی، سازشی کنٹینر پر کھڑے ہو کر چار ہفتوں کی حکومت سے سوال کرتے ہیں انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے اور تھوڑی سی شرم کرنی چاہئے کہ ڈالر 189 پر ان کے دور حکومت میں گیا، غیر ملکی ذخائر کی بدحالی ان کے دور میں ہوئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے اور برآمدات پر مبنی اکنامک پالیسی متعارف کرانا ہے جس سے مقامی صنعت ترقی کرے گی، ملک کے اندر مقامی صنعتوں کے فروغ سے لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوے  دن میں جو کرپشن ختم کرنے والوں  نے کرپشن کے ذریعے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ کیا ،کارٹلز اور مافیاز نے چار سال پاکستان کے عوام کو لوٹا جتنے وزراء اور مشیر امپورٹ ہو کر آئے تھے آج سب ایکسپورٹ ہو کر پاکستان سے باہر چلے گئے ہیں۔

مزیدخبریں