اسلام آباد:عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے قبل بنی گالہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈیرے ڈال لیے ،چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کو ناکام بنانے کے لیے کارکنان نے بنی گالہ کے اطراف خیمے لگا دئیے۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت بنی گالہ کے اطرا ف میں ہزاروں کی تعدا د میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان موجود ہیں ،کارکنان نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے اطراف خیمے لگا دئیے گئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے رہائش، کھانے پینے ودیگر ضروری اقدامات کر لئے، کارکنان اپنے ساتھ بستر، پانی کے کولر اورضروری سامان بھی لے آئے۔
خیال رہے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ سے قبل سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کی حکومت کی طرف سے کسی بھی کوشش سے بچنے کے لیے انتظامات کیے گئے تھے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شیخ رشید کو مسجد نبوی (ص) میں نعرے بازی میں ملوث ہونے کے ثبوت ملنے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔