پشاور: صوبائی دارالخلافہ پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او شکیل خان شہید ہو گئے۔
پشاور پولیس کے مطابق ایس ایچ او شکیل خان گھر سے تھانے کی طرف جا رہے تھے جب چمکنی علاقہ میں واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا ۔
سی سی پی او پشاور اعجاز خان کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت ایس ایچ او شکیل خان گاڑی میں اکیلے تھے جبکہ حملہ آور ان کی گاڑی کا تعاقب کیا اور موقع دیکھ کر انہیں نشانہ بنایا۔
سی سی پی او اعجاز خان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور سفید رنگ کی گاڑی میں موجوتھے حملہ آور نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر کہ ایس ایچ او شکیل خان کو شہید کیا۔
سی سی پی او پشاور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات دیدیئے ہیں۔