امپورٹڈ حکومت کا ایف آئی اے، نیب اور اے این ایف پر دباؤ ڈالنا شرمناک ہے: شیخ رشید

امپورٹڈ حکومت کا ایف آئی اے، نیب اور اے این ایف پر دباؤ ڈالنا شرمناک ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے امپورٹڈ حکومت کا وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، قومی احتساب بیورو (نیب) اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف پر دباؤ ڈالنا شرمناک قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’جو امپورٹڈ حکومت اپنے کیسز کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے، نیب اور اے این ایف پر دباؤ ڈال رہی ہے، جو شرمناک اور افسوسناک ہے۔ سپریم کورٹ کا سوموٹو لینا ایک تاریخی سنہرا فیصلہ ہے۔ اب اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آ جاتی ہے تاکہ بیورو کریسی دیانت دارانہ اور ایمان دارانہ فیصلے کر سکے۔‘ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت اور افسران کی تبدیلی پر ازخود نوٹس لیا تھا جس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کرے گا۔ 
جج کے نوٹ میں کہا گیا  کہ کریمنلز معاملات میں حکومتی عہدوں پر موجود لوگ مداخلت کر رہے ہیں، خدشہ ہے کہ اس مداخلت سے پراسیکیوشن کے معاملات پر اثرانداز ہوا جا سکتا ہے۔ 
جج کا نوٹ میں کہنا تھا کہ ٹیمپرنگ اور شہادتیں غائب ہونے کا خدشہ ہے، ایسے اقدامات اور میڈیا رپورٹس کریمنلز جسٹس سسٹم کی اہمیت کم کرنے کی کوشش ہے، اس سے ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی اور عوام کا اعتماد مجروح ہو رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں