پنجاب حکومت کا10کلو آٹے کا تھیلا 650سے کم کرکے  490رو پے کرنے کااعلان

11:21 AM, 19 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے   10کلو آٹے کا تھیلا 650سے کم کرکے  490رو پے کرنے کااعلان  کر دیا۔

لاہور میں  پریس کانفرنس میں  حمزہ شہباز  نے کہا  کہ    فی الفور 10کلو آٹے کا تھیلا 450روپے کا کر رہے ہیں ، 160 روپے 10کلو آٹے پر سبسڈی دے رہے ہیں ، 45لاکھ ٹن گندم خرید لی ہے، 36اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنا دی ہیں ، منافع خوری سے سختی سے نمٹیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلف نہ لینے کی بیماری  ایوان صدر سے چلی اور گورنر ہاؤس میں ڈیرے لگالیےپنجاب میں ڈیڑھ ماہ سے کوئی گورنر نہیں، کوئی کابینہ نہیں، وزیراعظم کا استحقاق ہے وہ صدر کو گورنر کا نام بھجوائے ،ایوان صدر میں بیٹھا شخص پاکستان کے عوام کا مجرم ہے ،عمران  نیازی سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلا رہے ہیں ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اداروں  کو سوچنا ہو گا ،عمران خان نے ملک کی ہنستی بستی معیشت کو تباہ کیا، 4 سال میں عمران  نیازی نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ۔

مزیدخبریں