لیگی رہنما عابد شیر علی لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

10:47 AM, 19 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:مسلم لیگ (ن)  کے رہنما عابد شیر علی لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما تین سال بعد لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔لیگی رہنما کی لاہور  ائیرپورٹ آمد کے موقع پر کارکن شیر شیر کے نعرے لگاتے رہے جبکہ  ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے بھی نظر آئے۔ عابد شیر علی لاہور سے فیصل آباد جائیں گے۔

واضح  رہے کہ عابد شیر علی لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیساتھ قیام پذیر تھے اور حکومت کی تبدیلی کے بعد  وطن واپس آئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں اہلیہ کے انتقال پر بھی عابد شیر علی پاکستان واپس نہیں آسکے تھے ۔

مزیدخبریں