بھارتی طوفان " ٹائیگر تھری " کے سیٹ کو بھی بہا لے گیا

11:48 PM, 19 May, 2021

ممبئی ، سمندری طوفان تاؤتے تباہی پھیلا کر تو چلا گیا لیکن اس کے اثرات ابھی باقی ہیں ۔ تاؤتے نے بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم "ٹائیگرتھری " کے سیٹ کو کافی نقصان پہنچایا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طرف تو سلو بھائی پہلے ہی اپنی عید پر ریلیز ہونے والی فلم رادھے کے بزنس کو لے کر پریشان تھے اوپر سے رہی سہی کسر تاؤتے نے پوری کردی، جس کی وجہ سے ہونے والی بارشوں نے نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کے سیٹ کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

 شدید بارشوں نے میرول کےعلاقے میں واقع فلم ٹائیگر تھری اور دوسری فلموں کے سیٹس کو  بہت زیادہ نقصان پہنچایاہے۔ تاہم شوٹنگ بند ہونے کی وجہ سے یہ سیٹ زیر استعمال نہیں تھے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ حالیہ سمندری طوفان کی وجہ سے بالی وڈ کی متعدد شخصیات کے گھر، دفاتر، اسٹوڈیو اور فلموں کے سیٹ متاثر ہوئے ہیں، امیتابھ بچپن کے ممبئی میں واقع دفتراور گھر میں پانی بھر گیا تھا، جب کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا باندرہ میں زیر تعمیر گھر بھی شدید متاثر ہوا۔

مزیدخبریں