اینڈرائڈ 12 ’نئے روپ‘ کے ساتھ متعارف کرا دیا گیا، صارفین خوش

11:43 PM, 19 May, 2021

لاہور: گوگل نے سمارٹ فونز کیلئے دستیاب اپنے معروف آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کا ٰنیا ورژن 12 بالکل ہی منفرد ڈیزائن کیساتھ متعارف کر ا دیا ہے جسے ’سنو کون‘ کا نام دیا گیا ہے اور اسے دیکھ کر صارفین خاصے پرجوش اور خوش نظر آ رہے ہیں۔ 
بیٹا ورژن کے طور پر متعارف کرایا گیا ’اینڈرائڈ 12 ابتدائی طور پر گوگل کے ’پکسل‘ سمارٹ فونز کیلئے پیش کیا گیا ہے اور اس میں بہت سارے فیچرز بھی موجود نہیں جو یقینا اگلے بیٹا ورژن میں شامل کئے جائیں گے لیکن ڈیزائن میں کی گئی تبدیلیاں یہ بتانے کیلئے کافی ہیں کہ مستقبل کا ’اینڈرائڈ‘ کیسا ہو گا۔ 

کمپنی کے مطابق اینڈرائڈ 12 کا فائنل ورژن رواں سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا جو پوری دنیا میں صارفین استعمال کر سکیں گے۔ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والی ٹیم کا ماننا ہے کہ اینڈرائڈ 5.0 کے بعد سے آپریٹنگ سسٹم کے ڈیزائن میں کی گئی یہ اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی ہے اور تقریباً سب کچھ ہی تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ اس نئی ڈیزائن تھیم کو ’میٹریل یو‘ کا نام دیا ہے۔ 

’سنو کون‘ میں ناصرف لاک سکرین کا ڈیزائن تبدیل کیا گیا ہے بلکہ نوٹیفکیشن، کوئک سیٹنگز بھی بدل چکی ہیں، حتیٰ کہ سیٹنگز کی مرکزی ایپلی کیشن بھی مختلف ہے، اس میں پیٹرن اور پن ان لاک سکرین بھی شامل کر دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں