آر ٹی ایس بیٹھنے سے آنیوالی حکومت نے اپنا مستقبل ایک اور مشین سے جوڑ لیا، شاہد خاقان

11:09 PM, 19 May, 2021

اسلام آباد ، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ آر ٹی ایس بیٹھنے سے آنے والی حکومت نے اپنا مستقبل ایک اورمشین سے جوڑ لیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  آر ٹی ایس بٹھا کر الیکشن چوری ہو تو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں کیسے محفوظ ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن میں عملہ چوری ہوگیا تو  وہاں الیکٹرانک مشینیں کیسے محفوظ ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات اور قانون سازی آرڈیننس اورتماشوں سے نہیں بلکہ پارلیمنٹ کےاعتماد سے ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  الیکٹرانک ووٹنگ مشین بجلی سے نہیں چلتی،اس کی اپنی بیٹری ہے اور جو لوگ موبائل استعمال کرسکتے ہیں وہ اس مشین کو آرام سے چلالیں گے جب کہ جتنی الیکشن کمیشن کی اس وقت لاگت آرہی ہے اتنی ہی اس مشینوں پر بھی آئے گی، ہم نے 49 ترامیم دی ہیں، اپوزیشن اپنے مشورے دے، یہ کوئی حل نہیں کہ ہر الیکشن کے بعد روئیں۔

مزیدخبریں