سوات، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی ۔
افسوسناک واقعہ تحصیل کبل کے علاقے مانبڑ میں ہوا جب ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لئے نوجوان نے کنپٹی پر پستول رکھا ہی تھا کہ گولی چل گئی ۔
متوفی حمید اللہ کے کچھ دوست ٹک ٹاک کے لئے اس کی ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک پستول سے گولی چل گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑگیا ۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے گن لوڈ کرکے اپنی کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے نوجوان کی لاشن پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔