کراچی ، صوبہ سندھ میں گنے کی فصل پر نئی بیماری نے حملہ کردیا۔محکمہ زراعت سندھ نے الرٹ جاری کردیا ۔
سندھ میں گنے کی فصل پر نئی بیماری کے حوالے سے حیدرآباد، میرپور خاص، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ کے ڈویژنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن کو خط لکھ دیا گیا جس کے متن کے مطابق تمام ڈویژنز کا متعلقہ عملہ آبادگاروں اور شوگر ملز سے رابطہ رکھے.
سینئر نائب صدر سندھ آبادگار بورڈمحمود نواز شاہ کے مطابق گزشتہ سال ٹنڈو الہیار میں بیماری سامنے آئی تھی، نئی بیماری میں گنا سوکھ جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے اور عملے نے سیمپل بھی لیے ہیں، بیماری سکرنڈ، ٹنڈو الہیار کے ایک فارم کے کچھ رقبے پر ظاہر ہوئی ہے۔
سندھ محکمہ زراعت اور متعلقہ افسران کو آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایگریکلچر ایکسٹینشن سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔