اسلام آباد ، وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا ہےکہ اگر کوئی کہتا ہےکہ 70 سال میں ملک کو کسی نے لوٹا نہیں تو اسے سامنے لائیں یا میری اس سے ملاقات کرادیں ۔
اپنے ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بڑے منصوبوں پر اربوں روپے نہیں اربوں ڈالر کی کرپشن ہوئی ،مگر وہ ڈکار تک نہیں مارتے تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ماضی کی کرپشن پر نہیں آج کی کرپشن پر بھی بولتا ہے اور نہیں دیکھتا کہ اس کا سیاسی نقصان ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا ماضی میں کبھی چینی مہنگی نہیں ہوئی؟ تحریک انصاف کل بھی عمران خان تھی، آج بھی ہے اور رہے گی ، چہ مگوئیوں پر پریشانی کی ضرورت نہیں۔