غزہ,فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری اور حملے دسویں روز بھی جاری ۔ اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایک صحافی سمیت چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر بمباری کے دسویں روز بھی حملے جاری رہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایک ہفتےکے دوران غزہ پر حملوں میں50 اسکولوں کو تباہ کردیا ہے۔
بچوں کی تنظیم 'سیو دی چلڈرن' کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار 800 سے زائد بچے متاثر ہوئے ۔
فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں منظم ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہاہے، جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو عالمی عدالتوں میں لے جانےسےگریز نہیں کریں گے۔
دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے غزہ پٹی میں فائر بندی زیرِ غور نہیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ ہمارا ہدف حماس کو روکناہے، ضرورت پڑی تو حماس کو ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔