پی ایس ایل 6، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی

06:23 PM, 19 May, 2021

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں شیڈول ہونے والے میچز کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اہل خانہ فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ شروع ہو چکی ہے اور پہلی رپورٹ منفی آنے پر کھلاڑی کراچی اور لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 مقامات پر قرنطینہ اور دیگر لاجسٹک مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل کو فیملی کا کوئی فرد ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کراچی میں ایونٹ کے التواءسے قبل فیملیز کے ساتھ ہونے کی وجہ سے بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف وزریاں سامنے آئی تھیں۔ 
دوسری جانب یو اے ای حکام کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد بورڈ نے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے اور کھلاڑیوں کے قیام کیلئے یو اے ای میں تین مختلف ہوٹلز بک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں دو،دو ٹیمیں قیام کریں گی تاکہ بائیو سیکیور ببل کو موثر بنایا جا سکے۔ 

مزیدخبریں