لاہورمیں قتل ہونے والی برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے ، رپورٹ

06:12 PM, 19 May, 2021

لاہور، ڈیفنس میں قتل ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی سے زیادتی کے ثبوت نہیں ملے ۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈیفنس میں قتل ہونے والی مائرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مائرہ کے منہ اور گردن پر دو فائر مارے گئے، اس کی گردن پر پھندے کا نشان پایا گیا جبکہ گردن، بازوؤں اور دونوں ہاتھوں پر خراشیں بھی تھیں۔

 پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ مائرہ کے بال کھینچنے سے سر پر  سوجن بھی پائی گئی، منہ پر گولی لگنے سے دانت بھی ٹوٹے ہوئے ہیں جب کہ کپڑوں سے سر کے ٹوٹے ہوئے بال بھی ملے۔ رپورٹ کے مطابق مائرہ سے جنسی زیادتی کےشواہد نہیں ملے۔

واضح رہے کہ  مائرہ کو 3 مئی کو قتل کیا گیا تھاوہ لاہور میں اپنی دوست کے ساتھ ایک کرائے کے گھر میں مقیم تھی اس کے والدین برطانیہ میں مقیم ہیں ۔ 

مزیدخبریں