گلوکارہ آریانا گرانڈے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

02:35 PM, 19 May, 2021

لندن : دنیا کی معروف ترین اور امیر گلوکاراؤں میں شمار ہونے والی امریکی ریپر و گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کے 5 ماہ بعد خاموشی سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

 آریانا گرانڈے نے منگیتر 25 سالہ کروڑ پتی صنعت کار  ڈالٹن گومز سے اپنی رہائش گاہ پر انتہائی محدود مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی۔تقریب میں بمشکل 20 سے 25 باراتی شریک ہوئے۔

اس سے قبل گلوکارہ کے تعلقات امریکی کامیڈین پیٹی ڈیوڈسن سے تھے، جن سے انہوں نے منگنی بھی کر رکھی تھی تاہم ان کی منگنی 2018 میں ختم ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں