کراچی: سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز رکھنے والی پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے مداحوں کو زندگی گُزارنے کا ایک اہم مشورہ دے دیا۔
عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں نیلے رنگ کے حسین پَروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی تصویر پر اچھی زندگی گزارنے کے بارے میں اہم پیغام دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’تتلی کی طرح زندگی بسر کریں اور آرام کریں لیکن اُڑنا کبھی نہیں بھولیں۔‘
عائزہ خان کے اس مفید مشورے کو اُن کے 9 ملین صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور صرف 18 گھنٹوں میں اُن کی تصویر پر دو لاکھ 37 ہزار سے زائد لائکس آ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں عائزہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ بنی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 9 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
عائزہ خان انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں جبکہ وہ روزانہ ہی اپنی اور اہلخانہ کی تصاویر اور پیغامات انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔