لندن : جرمن کمپنی نے خودکار پرواز کی صلاحیت رکھنے والامسافر بردار ڈرون متعارف کرا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جرمن کمپنی وولوکاپٹر کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے مسافر بردار ڈرون کی رفتار 111 میل فی گھنٹہ ہوگی۔
وولو کنکٹ میں 6 برقی موٹرز اور روٹرز موجود ہیں۔ 'کانسیپٹ' نامی ڈرون 4 مسافروں کو 64 میل تک کا سفر کرانے میں مدد فراہم کرے گا۔یہ ڈرونز شہر کے اند کسی بھی جگہ پر سفر کر سکیں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے چند ماہ قبل سامان کے لیے بھی ڈرون ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جاناشروع ہوگیا ہے ۔بھاری اشیا کی نقل و حمل کے قابل کارگو ڈرونز فلائٹ ٹیسٹ میں داخل ہورہے ہیں اور کچھ ماہرین کی توقع ہے کہ وہ شہری علاقوں میں ہوائی ٹیکسیوں کے مسافروں کو لے جانے سے پہلے آپریشنل سروس شروع کردیں گے۔
ڈرون مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرنے والے فراسٹ اور سلیوان کے ایک ایرواسپیس تجزیہ کار مائیک بلیڈز کا کہنا ہے کہ ، "ہمارے خیال میں مسافروں کے ساتھ شہری اشیا کی نقل و حمل کے لیے بغیر پائلٹ طیارے کا کاروبار ہونے والا ہے۔"
حیراکن طور پر سینکڑوں یا ہزاروں کلو گرام لے جانے کے قابل کئی کارگو ڈرونز فلائٹ ٹیسٹ میں ہیں ، اسی طرح سیسنا کارواں طیارہ بھی ایک خودمختار پرواز کے نظام سے لیس ہے۔