سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں سے امبارکشن اور سیکیورٹی کی مد میں ٹیکس وصولی 21مئی تک موخر کر دی ہے۔
ڈائریکٹر آپریشنزسول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مقامی ایرلائِنز کی آسانی کے لیے تاریخ میں توسیع کرکے 21 مئی کردی گئی ہے۔
سیکورٹی اور امبارکیشن کی مد میں مسافروں سے 600روپے ٹیکس وصول کرے کیا جائےگا۔ اس سے پہلے 21مئی سے پہلے سفرکرنے والے مسافروں کو بھی 600روپے کے اضافی چارجزاداکرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اب ان چارجز کی وصولی21مئی سے ہوگی جو مسافر پہلے ٹکٹ خرید چکے ہیں انہیں بھی 21مئی سے ادائیگی کرنی ہوگی۔
اس سے پہلے ائیرلائنز نے 21مئی سے قبل کی پروازوں کے مسافروں کو بھی ٹیکس اداکرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ہم نیوز پہلے سے خریدے گئے ٹکٹوں پر اضافی چارجز عائد کرنے کا غیرمنطقی فیصلہ سامنے لایا جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اب یہ چارجز 21مئی سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔