بدقسمتی سے اپوزیشن کی وجہ ملک آگے نہیں بڑھا  سکا، وزیر اعظم عمران خان

10:19 PM, 19 May, 2019

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا  شوکت خانم  اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب بلاول کے افطار ڈنر کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ 

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں شوکت خانم  اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں  اپوزیشن کے افطار ڈنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہآج وہاں سارے جمہوریت بچانے کیلیے جمع ہوئے ہیں بدقسمتی سے ان لوگوں کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھا  سکا، سب سے مشکل حالات میں پاکستان ہمیں ملا۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ انسان کے معاشرے میں رحم اور انصاف ہوتاہے،پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنا ہے ،  ثابت کرکے دکھاؤں گا جب  پاکستان خطے میں سب سے  اوپر جائے گا،چینی رہنما ماؤزے تنگ نے پاکستان کوعظیم ملک قراردیاتھا۔ ہم دس سال سے تباہ شدہ معشیت کو ٹھیک کر رہے ہیں، لوگمجھے کہتے تھے دوپارٹی سسٹم کی وجہ سے  تم کبھی بھی اقتدار میں نہیں آسکتے۔

مزیدخبریں