اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر بڑی اپوزیشن جماعتوں کے سربراہ شریک نہیں ہو سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اسلام آباد میں سیاسی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی خاص بات سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اپنی جماعت کے دیگر قائدین کے ہمراہ اس میں شریک ہونا ہے۔بلاول بھٹو نے افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت مریم نواز کو ٹیلی فون پر دی تھی جس کو انہوں نے قبول کر لیا تھا۔
افطار ڈنر میں جے یو آئی ف کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمان اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ بھی شریک ہونگے ،جماعت اسلامی کے وفد کی سربراہی لیاقت بلوچ کریں گے ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی علالت کے باعث شریک نہیں ہو نگے ، اے این پی کے وفد کی سربراہی ایمل ولی خان کریں گے۔
محمود خان اچکزئی نے بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شریک ہونا تھا لیکن کسی مصروفیت کی وجہ سے انہوںنے سینیٹرعثمان کاکڑکو اپنی جگہ افطار میں شرکت کا کہہ دیا۔ پختونخواملی عوامی پارٹی کے وفدکی سربراہی سینیٹرعثمان کاکڑ کریں گے۔