مودی نے پاکستانی پانی پر ڈاکا مارتے ہوئے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

11:32 PM, 19 May, 2018

سری نگر: نریندر مودی نے پاکستانی پانی پر ڈاکا مارتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا پاور پلانٹ  کا افتتاح کر دیا، پاکستان نے چناب کا پانی روکنے کے منصوبے کیخلاف احتجاج کیا، تاہم بھارت نے ایک نہ سنی۔

سری نگر میں تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نے کشمیریوں کے زخموں پر مزید نمک چھڑکتے ہوئے تحریک آزادی کو بھٹکے نوجوانوں کی وادی کا امن غیرمستحکم کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فہمیدہ مرزا کا آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
 بھارت کی آبی جارحیت رک نہ سکی، بھارتی وزیراعظم پاکستانی احتجاج خاطر میں نہ لائے، جارحانہ عزائم رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں متنازع کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ پاکستانی دریا چناب کے پانی کا بہاؤ روک کر بھارت نے تین سو تیس میگا واٹ کا کشن گنگا پاور پراجیکٹ بنایا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا
  مودی نے کشمیریوں کو چکمہ دینے کی کوشش کرتے ہوئے وادی کی تعمیر و ترقی کے مزید منصوبے شروع کرنے کا بھی اعلان کیا، لیکن یہ بھول گئے کہ کشمیری تو صرف آزادی چاہتے ہیں۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں