پشاور میں سکھ اور عیسائی برادری کی مسلمانوں کیلئے افطاری

10:51 PM, 19 May, 2018

پشاور : پشاور میں سکھ اور عیسائی برادری نے ماہ رمضان میں مسلمان بھائیوں کے لیے افطاری کا اہتمام کر کے بھائی چارے کی نئی مثال قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں سکھ برادری نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمان بھائیوں  کیلئے افطاری کا اہتمام کر کے بھائی چارے کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔

سکھ برادری کی جانب سے پشاور میں ہر روز افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے دوران مسلمانوں میں دودھ ، کھجوریں اور کھانے تقسیم کیے جاتے ہیں۔

سکھ برادری کے ساتھ ساتھ عیسائی کمیونٹی نے بھی اس میدان میں قدم رکھا ہے اور افطاری کے موقع پر سکھوں کے ساتھ افطاری تقسیم کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔

پشاور میں سڑک کنارے لگے اس افطاری دستر خوان پر ہر کسی کو افطاری کی دعوت ہوتی ہے ، کوئی بھی افطاری کی سعادت حاصل کر سکتا ہے۔

نیو نیوز   کی   براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں