راجستھان :آئی پی ایل کا گیارہواں ایڈیشن اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکاہو ہے ۔ اس ایڈیشن میں کچھ کھلاڑیوں نے کھل کر اپنے بیٹنگ اور بآلنگ کے جوہر دکھائے کئی نئے کھلاڑی سامنے آ ئے جبکہ کئی کھلاڑی اپنی تمام تر صلاحیتوں کے باوجود اور مہنگی بولی کے باوجود کارکعدگی دکھانے میں ناکام رہے ۔ناکام کھلاڑیوں کی فہرست میں ایک نام انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا بھی آتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے شادی کر لی
آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس کا رواں سیزن میں ایک رن فرنچائز کو 10 ہزار ڈالر کا پڑا۔راجستھان رائلز نے بین اسٹوکس کی خدمات موجودہ سیزن کیلیے 1.96 ملین ڈالر کے عوض حاصل کیں، بین اسٹوکس نے 13 میچز میں مجموعی طور پر 196رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:بین اسٹوکس کو برسٹل پولیس نے گرفتار کر لیا
یاد رہے کہ بین اسٹوکس گزشتہ برس لندن میں مے خانے کے باہر مارپیٹ کے واقعے میں ملوث ہونے کی وجہ سے کئی ماہ تک کرکٹ میدانوں سے دور رہے تھے، جس کے سبب ان پر خاصا دبائو بھی رہا، لیکن انھیں گزشتہ برس آئی پی ایل کے سب سے کامیاب پلیئر کا ایوارڈ ملا تھا۔
بین اسٹوکس رواں ماہ پاکستان کیخلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کریں جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل کے باقی ماندہ میچز میں راجستھان رائلز کی نمائندگی نہیں کریں گے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں