بدین: سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنے حلقے سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ انہیں دیگر سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے سے ان سیاسی جماعتوں کے قائدین کو آگاہ کر دیا ہے۔ اپنے بیٹے بیرسٹر حسنین مرزا کی جانب سے دیئے گئے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن سے متعلق شرائط و ضوابط (ٹی او آرز) ترتیب دے رہی ہیں، جنہیں دیگر سیاسی جماعتوں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر حسنین مرزا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان شرائط و ضوابط میں بدین سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں پینے کے پانی اور اسکولوں کی ابتر صورتحال اور کرپشن شامل ہیں، جنہیں میڈیا کے سامنے بھی لایا جائے گا تاہم انہیں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا یہ ٹی او آرز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت کو بھی ارسال کی جائیں گی؟
یہ خبر بھی پڑھیں: آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا
فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پی پی پی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دورِ اقتدار میں اہم عہدوں پر کرپٹ لوگوں کو تعینات کیا جس کی وجہ سے ضلع بدین کھنڈر میں تبدیل ہوگیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف نے بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا
انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ سرکاری عہدیدار گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کرنے کے لیے بھی استعمال کیے گئے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر ان کے شرائط و ضوابط کو ان سیاسی جماعتوں کی جانب سے قبول نہیں کیا جاتا تو پھر ایسے میں وہ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ان کے لاکھوں حامیوں نے ان کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور وہ اپنے حامیوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گی۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ بدین اور سندھ بھر میں پینے کے پانی اور کرپشن نے علاقے کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں