لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں ہوگی تو بد دلی پھیلے گی, مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی.
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے لیکن جن لوگوں اور افسروں نے اچھا کام کیا ہے انہیں شاباشی ملنی چاہیے کیوں کہ اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں ہوگی تو بددلی پھیلے گی۔
اس کو بھی پڑھیئے:حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان نگراں وزیراعظم کے متفقہ نام پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف بے بنیاد الزامات لگائے اور جھوٹ کی سیاست کی جب کہ ہم نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں قوم کے 75 ارب روپے بچائے ہیں۔اس سے قبل شہباز شریف نیب کی جانب سے پنجاب میں کی جانے والی کارروائیوں پر تنقید کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا نہیں ہوگا تو وہ انصاف نہیں کہلائے گا، نیب ہو یا کوئی اور اداراہ، احتساب سب کا ہونا چاہیے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں