شہباز شریف نے بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

06:24 PM, 19 May, 2018

بھکھی: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا، پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 1180 میگاواٹ ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا بہت عظیم دن ہے۔ بھکھی پاور پلانٹ کو پنجاب حکومت کے سرمایہ سے لگایا گیا ہے، منصوبے کو برق رفتاری اور شفافیت سے مکمل کیا گیا ہے۔ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ پر دن رات کام ہو رہا ہے، حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ سے 1200 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ تربیلا فور کا پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے، تینوں منصوبے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا
 انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے 5 سال میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل کیے۔ آصف زرداری نے اپنے دور میں بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا، ہم نے آدھی قیمت پر منصوبے لگائے فائدہ قومی خزانے کو ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل کی شادی کی تقریب
 شہباز شریف نے کہا کہ دھرنے والوں نے بہت نقصان کیا، قوم ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ عمران خان خیبر پختونخوا میں بجلی کے منصوبے دکھائیں، عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں