برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل کی شادی کی تقریب

04:37 PM, 19 May, 2018

لندن: برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل کی شادی کی تقریب قلعہ ونڈزر کے سینٹ جارج چیپل میں ہوئی۔

شاہی مہمانوں سمیت 600 سے زائد افراد شادی کی تقریب میں موجود تھے۔ نامور برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم، گلوکار جان ایلٹن، اداکار جارج کلونی، ٹی وی سٹار اوپرا سمیت دیگر بھی شاہی شادی میں شریک تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹیکساس سکول فائرنگ کا ملزم عدالت میں پیش،ضمانت مسترد کردی گئی


 برطانوی میڈیا کے مطابق مہمانوں نے شہزادہ ہیری کی چرچ آمد پر کھڑے ہو کر استقبال کیا، شادی کی تقریب میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، ونڈسر قلعے اور گردو نواح میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے، ہل قلعے کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی اسکرینیں بھی نصب تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے اپنی نااہلی کےخلاف سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کروادیا
 


 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں