کراچی:سندھ اسمبلی میں آج پھر گرما گرمی کا سماں رہا اور اجلاس کے دوران فنکشنل لیگ کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے ڈپٹی سپیکر اسمبلی شہلا رضا کو جوتا دکھا دیا جس پر شہلا رضا نے نصرت سحرعباسی کو ایک دن کیلئے اسمبلی سے باہر رہنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی
ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کی زیرصدارت ایوان کی کارروائی شروع ہوئی توممتاز جاکھرانی نے مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور نازیباالفاظ استعمال کئے جس پر نصرت سحر عباسی نے احتجاج ریکارڈ کرایا اور الفاظ حذف کرنے کا مطالبہ کیااسی دوران رکن اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر کو جوتا دکھا دیا جس پر شہلا رضا برہم ہو گئیں اور نصرت سحر عباسی کو ایک دن کیلئے باہر نکال دیا، اس پر ممتازجاکھرانی نے فنکشنل لیگ کی نصرت سحرعباسی کوبے شرم کہہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ جاں بحق
شہلا رضا نے کہا کہ ایوان میں روز نئے ڈرامے کئے جاتے ہیں،اسمبلی چلے گی،اپوزیشن کے خواب پورے نہیں ہوں گے،ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اسمبلی میں خاتون کارڈ پہلے بہت کھیلا جا چکا ہے ،5 روزسے بہت ڈرامے بازی ہورہی ہے،شہلا رضا نے کہا کہ اپوزیشن نے فریال تالپورکوکھل کرنشانہ بنایا،کسی کی غیرت نہیں جاگی،جوتادکھاناغلطی نہیں،جرم ہے،ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ جنرل ضیاءکے پالے ہوئے لوگ جوتاہی دکھاسکتے ہیں،کوئی جوتا دکھائے گا تووہ ایوان کے قابل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
نصرت سحر عباسی نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو واپس بھیج دیا ایوان میں واپس آگئیں،پیپلز پارٹی کے رہنمافیاض بٹ کی تقریر پر ن لیگی بھی شور مچاتے رہے ۔جس پر ڈپٹی سپیکر لیگی ارکان پر بھی برس پڑیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں