بہار : بھارتی کے سابق وزیراعلیٰ لال پرشاد یادیو کے بیٹے کی اپنی اہلیہ ایشوریا کےساتھ ہنی مون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں تیج پرتاپ اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے سائیکل پر سوار ایک دوسرے کو دیکھتے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ جاں بحق
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائرل ہونے والی تصویر لالو پرشاد یادیو کے بیٹے تیج پرتاپ کی سرکاری رہائش گاہ کی سڑک پر لی گئی ہے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس تصویر کو انتہائی خوبصورت اور بالی وڈ فلموں کی طرح رومانٹک قرار دیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی اپنی دلہنیا ایشوریہ رائے کے ساتھ یہ تصویر ان کی شادی کے بعد پہلی انسٹاگرام پوسٹ میں سامنے آئی جو کہ تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں