ٹیکساس سکول فائرنگ کا ملزم عدالت میں پیش،ضمانت مسترد کردی گئی

11:49 AM, 19 May, 2018

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ کے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ گیلوسٹن کاؤنٹی مجسٹریٹ نے اس کی ضمانت مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ، 8 طلبا ہلاک ہو گئے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے تفتیش جاری ہے، فائرنگ سے نو طلبہ اور سکول ٹیچر مارے گئے جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔ ٹیکساس کے ہائی سکول میں قیامت ڈھانے والا ملزم عدالت میں پیش گیااور اس موقع پر گیلوَسٹن کاؤنٹی مجسٹریٹ کے مطابق ملزم نے پولیس سے تعاون کیا،مجسٹریٹ کا کہنا ہے پیگورتزیس نے یہ اقدام اکیلے اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی

عدالت نے 17سالہ ملزم کی ضمانت مسترد کردی اور کہا کہ اس پر10افراد کے قتل اور متعدد کو زخمی کرنے کا الزام ہے ۔ملزم نے عدالت میں پیشی پر بہت کم بات کی،جب وکیل کی خدمات کا پوچھا گیا تو ، اس نے صرف "یس سر"کہا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ جاں بحق

ملزم نے پولیس کو بیان میں کہااس نے جسے چاہا چھوڑ دیا، تاکہ وہ اس کی کہانی دوسروں کو سنائیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق، ملزم نے اپنے والد کے پستول اور شاٹ گن سے فائرنگ سے کی۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ کلاس روم سے ملزم کے زیراستعمال فون اوررسالے تحویل میں لے لئے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں